آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے ہر حلقے سے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے ہر حلقے کے 3 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے، ہر حلقے سے10 امیدواروں کو مقامی تنظیم فائنل کرے گی۔
پی ٹی آئی کی سینئرقیادت پانچ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر نے کے بعد لسٹیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو بھیجے گی جس کے بعد وہ حتمی امیدوارفائنل کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے ٹکٹوں کے تقسیم کے عمل کو پبلک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نائب صدر تحریک انصاف پنجاب اکمل باری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ہر حلقے میں امیدوار موجود ہیں۔