امریکا کے ایک غیر منافع بخش ادارے موو فار ہنگر نے بھوک اور غذا کے ضائع ہونے کے حوالے سے آگاہی کے سلسلے میں ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈِٹرائیٹ پسٹنس پرفارمنس سینٹر میں ادارے نے ڈومینو انداز میں 12 ہزار 952 سیریل کے ڈبے گرا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس سے قبل امریکا کے لونگ بیچ مڈل اسکول نے 2021 میں 6391 ڈبے ڈومینو انداز میں گرا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
واضح رہے امریکا میں روزانہ 34 کروڑ افراد (بشمول آٹھ میں سے ایک بچہ) بھوک کا سامنا کرتے ہیں۔ جبکہ ملک کی کل غذائی پیداوار کا 38 فی صد حصہ ضائع کردیا جاتا ہے۔