: 18 سال سے کم عمر طلبا موٹرسائیکل یا گاڑی کے ساتھ تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ وہیکل دینے والوں کے خلاف بھی پرچے ہوں گے۔
کم عمر موٹرسائیکل ڈرائیورز کیخلاف محکمہ سکول ایجوکیشن نے بھی شکنجہ سخت کر دیا سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل اور گاڑی تعلیمی اداروں میں لانے کے خلاف پابندی کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔
جبکہ شہر بھر میں کم عمر،، لائسنس اور ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیورز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
لاہور میں کم عمر ڈرائیونگ پر 3345 جبکہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1670 مقدمات درج کر لئیے گئے والدین اپنے بچوں کو قانون کی خلاف ورزی سے نہ روکنے پر تھانوں میں دربدر ہونے لگے ۔
شہر میں خصوصا پوش علاقوں میں 190 مقامات پر خصوصی ناکہ جات قائم کئیے گئے ہیں جبکہ شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور 03 سینٹر 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔
کم عمر بچوں کے ساتھ انہیں گاڑی، موٹرسائیکل دینے والوں کےخلاف بھی مقدمات درج ہونے شروع ہو گئے ہیں والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں۔
شہریوں نے متفقہ اور مشترکہ طور پر کہا ھے کہ والدین بچوں سے لاڈ چھوڑیں اور انہیں ہر گز گاڑی یا موٹر سائیکل نہ دیں ۔