نارتھ کیرولینا: دنیا کے مشہور ترین ارب پتی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن عرف مسٹر بیسٹ نے خود کو سات دن کیلئے زندہ دفن کرلیا۔
یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اس خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی ہے جس میں وہ خود کو ایک تابوت میں بند کرکے زیر زمین دفن ہوگئے۔
مسٹر بیسٹ نے ویڈیو میں کہا کہ میں اپنی زندگی اگلے سات دنوں کے لیے اس تابوت کے سپرد کر رہا ہوں۔
مسٹر بیسٹ واکی ٹاکی کے ذریعے اپنی ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہے۔
بعد ازاں مسٹر بیسٹ کا کہنا تھا کہ یہ اسٹنٹ ان کیلئے شدید ذہنی اذیت کا باعث بنا ہے اور انہوں نے اپنے فالوررز سے کہا کہ وہ گھر پر اس کو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔
واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور امریکی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر ہیں جن کے فالوورز کے تعداد 212 ملین سے زائد ہے جبکہ ان کی ماہانہ آمدنی 30 لاکھ ڈالر تک ہے۔