کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی شہری کی شناختی دستاویزات چیک کرنے کی اجازت دے دی۔
کوئٹہ میں بدھ کے روز نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، صوبے میں کسی بھی غیر قانونی تارک وطن کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاپ اور سرچ کی پالیسی پر کام کررہے ہیں جبکہ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروے کو کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ و دستاویزات دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ ولی تنگی ڈیم کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کی ذمہ داری بھی قبول کی، دہشت گرد تنظیمیں اپنے دہشت گرد چھوڑ کر بھاگ گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 2 لاکھ افراد کو جعلی شناختی کارڈ بنا کر دیے گئے جبکہ دس لاکھ غیر قانونی مکین یہاں پر مقیم ہیں۔