الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کو 20 دن میں دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی ، پی ٹی آئی سات دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی رپورٹ جمع کرائے،
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 2 اگست کو نوٹس جاری کیا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کیلئے نااہل کیوں نہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔