بھارت میں نیٹ فلکس اور ایمازون پرائم جیسے اوور دی ٹاپ میڈیا (او ٹی ٹی) پلیٹ فرامز بھی مودی سرکار کی انتہا پسندی سے نہ بچ پائے.
دونوں اسٹریمنگ ویب سائٹوں نے مودی حکومت کے برسرِ اقتدار رہنے تک جرأت مندانہ بھارتی فلمیں اپ لوڈ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
مشہور بھارتی فلم ساز انو راگ کشیپ کی کئی فلمیں نیٹ فلکس پر موجود ہیں لیکن 2021 میں اُن کے کیرئیر کی شاہکار ترین فلم کو نیٹ فلکس نے طاق پر رکھ دیا۔
یہ فلم نان فکشن کتاب میکسیمم سٹی سے ماخوذ ہے جس میں ممبئی شہر میں ہندو انتہا پسندی کا جائزہ لیا گیا ہے۔
نامور امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی جس طرح ٹوئٹر پر اختلافِ رائے تو کچلنے کیلئے ریاستی طاقت استعمال کرتی ہے، اُسی طرح وہ پچھلے 4 سال سے ملک میں اسٹریمنگ سرورز کے گرد گھیرا بھی تنگ کر رہی ہے۔