: چینی الیکٹرک کار کمپنی BYD نے اپنی الیکٹرک کار فلیگ شپ ’’ہان ‘‘سیڈان کو متحدہ عرب امارات میں لانچ کردیا۔
BYD امارات کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی متحدہ عرب امارات میں فروخت کے لیے اپنا ATTO 3 بھی پیش کر رہی ہے۔
چینی کاروباری اداروں کو مشرق وسطیٰ میں پھلنے پھولنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی نے چینی کمپنیوں کے لیے امریکایا یورپ میں توسیع مشکل بنا دی ہے۔
جون میں، چینی الیکٹرک کار اسٹارٹ اپ Nio نے اعلان کیا کہ اسے ابوظہبی حکومت کے زیرملکیت فنڈ سے 738.5 ملین ڈالر موصول ہوئے۔
BYD نے کہا کہ اس نے الفطیم الیکٹرک موبلٹی کمپنی کے ساتھ تعاون کے تحت دبئی فیسٹیول سٹی میں ایک شوروم کھولا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق الفطیم متحدہ عرب امارات میں BYD کی نمائندگی کرے گا، جو مشرق وسطیٰ میں سڑک پر BYD کاریں رکھنے والا پہلا ملک ہے۔
سال کے آخر تک BYD مارکیٹ میں چار کار ماڈلز – جو مکمل طور پر الیکٹرک اور ہائبرڈ ہوں گے، لانچ کئے جارہے ہیں۔
یادرہےBYD کمپنی نے’’ ہان‘‘ سیڈان کو چین میں 2020 میں لانچ کیا تھا۔
یہ کار، جو BYD کی “بلیڈ بیٹری” سے چلنے والے ہائبرڈ اور خالص الیکٹرک ورژن میں آتی ہے، 2020 میں چین میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 10 کاروں میں شامل ہے۔