کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوہا مارکیٹوں میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 ہزار روپے فی ٹن کی کمی ہوگئی۔
مقامی لوہا مارکیٹوں میں سریا 5 سے 10 ہزار روپے سستا ہوگیا، جبکہ لوکل سریا 5 ہزار کمی سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے فی ٹن ہوگیا۔
اس کے علاوہ برینڈڈ سریا 10 ہزار کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن میں بکنے لگا ۔