پشاور ہائیکورٹ نے انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔
ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈوکیٹ جنرل اور درخواست گزار وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔