کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہو گئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 53 پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 803 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار 615 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔