لاہور / اسلام آباد: یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات7 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں اوگرا کی طرف سے حکومت کو بھیجی جانے والی سمری میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
دوسری جانب آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے ہفتہ وار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کو مسترد کردیا، اس ضمن میں آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشنچیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے وزارت پٹرولیم اور چئیرمن اوگرا کو خط لکھ دیا ہے۔