کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 814 پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس نے 60500پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرلی اور بڑھ کر 60626 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔
خلیجی ممالک کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی اطلاعات، مثبت اسینٹیمنٹس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی تیزی رہی جس سے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔
تیزی کے سبب 63فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔
فنڈامینٹلز مضبوط ہونے سے کم قیمتوں پر شعبہ جاتی بنیادوں پر حصص کی خریداری سرگرمیوں نے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024 تک انڈیکس 30فیصد کی نمو کے ساتھ 75ہزار پوائنٹس کی سطح پر آنے پیشگوئی مارکیٹ کے لیے حوصلہ افزاء ثابت ہورہی ہے۔
انویسٹرز کا مورال بلند ہورہا ہے کیونکہ ملٹی ڈونرز سے بھی ڈیڑھ ارب ڈالر فنانسنگ کی امید کی خبریں زیرگردش ہیں جو مارکیٹ کے گراف کو بلندی جانب گامزن کررہا ہے۔