Trending Now

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے کی جانب سرچ بار متعارف کرانے کے لیے آزمائش کر رہی ہے۔

ابتدائی مراحل میں موجود یہ فیچر گوگل ایپ 14.48.26.29 بِیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے جس میں اس سرچ بار کو گول کناروں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر بڑی اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سرچ کے آپشن تک رسائی میں آسانی فراہم کرے گا۔

گوگل کی جانب سے یہ ڈیزائن فی الحال آزمائش کے لیے جاری کیا گیا ہے لیکن پیش کیے گئے اسکرین شاٹ میں اوپر کی جانب موجود خالی جگہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پر ابھی کام تمام نہیں ہوا ہے۔تکمیل کے بعد اس حصے میں سجسٹڈ ایکشن اور منی وجٹس کے ساتھ ڈسکوور آرٹیکل کے آپشنز منتقل کر دیے جائیں گے۔

google

اپ ڈیٹ کے بعد ’ڈسکوور‘ آپشن کے نام کو ’ہوم‘ سے بدل دیا جائے گا۔

گوگل ایپ اس کے ساتھ کچھ چھوٹی چھوٹی سیٹنگز بھی متعارف کرائے گی۔ نئی ’پرائیویسی اینڈ سیفٹی‘ سیٹنگز میں سیف سرچ، پرسنل رزلٹز اور پرسنلائزیشن جبکہ ’ادر سیٹنگز‘ میں تمام دیگر سیٹنگز شامل ہوں گی۔

Read Previous

زوم ویڈیو کے جسمانی اور ذہنی منفی اثرات

Read Next

زلمی کے میچز پشاور میں منعقد ہونے چاہئیں :جاوید آفریدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *