بھارتی اداکارہ پائل گھوش کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کرکٹر عرفان پٹھان کو پانچ سال ڈیٹ کیا اور وہ ان سے محبت کرتی تھیں جب کہ سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی ان میں دلچسپی رکھتے تھے۔
یہ دعوے اداکارہ کی جانب سے جمعہ کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کیے گئے جس میں پائل گھوش نے کہا سابق کہ انڈین کرکٹر گوتم گمبھیر انہیں باقاعدگی سے مسڈ کالز دیتے تھے، عرفان پٹھان ان کا فون چیک کیا کرتے تھے، وہ بھی اس بات سے آگاہ ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے اپنے ماضی سے متعلق لکھا ’میں نے عرفان پٹھان کو 2011 سے 5 سال تک ڈیٹ کیا اور پھر سب کچھ ختم ہو گیا، میرے پیچھے گوتم گمبھیر اور اکشے کمار تھے لیکن میں صرف عرفان سے پیار کرتی تھی اور میں ان کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیکھ سکتی تھی‘۔
پائل گھوش نے ٹوئٹ میں کہا ’میں عرفان کو سب بتاتی تھی اور انہیں گوتم گمبھیر کی مسڈ کالز بھی دکھا چکی ہوں، عرفان پٹھان کو یہ سب اچھی طرح معلوم تھا اور وہ میری فون کالز چیک کیا کرتے تھے، جب میں ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران پونے میں عرفان سے ملنے گئی تو انہوں نے اپنے بھائی یوسف پٹھان، ہاردک اور کرونل پانڈیا کے سامنے بھی ان باتوں کا ذکر کیا’۔
بھارتی اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’جب میرا عرفان پٹھان سے بریک اپ ہوا تو میں بیمار ہو گئی تھی اور کئی برس تک کام نہیں کر سکی، میں نے عرفان کے علاوہ کسی اور سے پیار نہیں کیا‘۔
ان ٹوئٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پائل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ہٹا دیں۔
اس سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران پائل گھوش بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو شادی کی مشروط پیشکش بھی کرچکی ہیں جب کہ اب انہوں نے اسے صرف ایک مذاق قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ پائل گھوش اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاستدان بھی ہیں، انہوں نے رام داس اٹھاولے کی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا میں شمولیت اختیار کی ہے اور وہ پارٹی کی خواتین ونگ کی نائب صدر ہیں۔
خیال رہے کہ پائل گھوش نے ’شارپز پرل‘، ’پریانم‘، ’اوسراویلی‘، ’پٹیل کی پنجابی شادی‘ اور ’کوئی جانے نا‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔