لاہور کی سڑکوں پر انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 40 فیصد افراد کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
فٹ پاتھوں پر منشیات کے عادی افراد روزانہ تقریباً 4 سے 5 انجکشن استعمال کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال اور آگاہی سے اس بیماری کا خوف ختم کیا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ماہرین نے پاکستان میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9 ہزار سے زائد نئے مریضوں کا انکشاف کیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں ہر ماہ ایچ آئی وی کے تقریباً 900 سے ایک ہزار نئے کیس سامنے آرہے ہیں، ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب اور سندھ سے سامنے آرہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی ایچ آئی وی کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح بشمول کشمیر سے بھی ہر ماہ تقریباً 40 سے 50 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، ناکافی اقدامات اور غیر محفوظ جنسی تعلقات ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا بڑا سبب ہیں۔
دوسری جانب دنیا میں سب سے تیزی سے ایڈز یورپ میں پھیل رہا ہے
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایچ آئی وی وائرس یورپ میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے، یورپ میں 50 فیصد افراد میں ایڈزکی تشخیص تاخیر سے کی جاتی ہے جب کہ بعض ممالک میں ایچ آئی وی کو پھیلنے سے مکمل روک لیا گیا ہے۔