معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کے بعد کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔
کرن اشفاق گزشتہ روز دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی ہے۔
شادی کے بعد کرن اشفاق کے سابق شوہر عمران اشرف نے ایک انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں عمران اشرف نے اپنے ٹی وی شو ‘مذاق رات’ کا ایک کلپ اسٹوری میں پوسٹ کیا جس میں اداکار وہاج علی شاعری کررہے ہیں۔
ویڈیو میں وہاج علی یہ شعر کہہ رہے ہیں، ‘بڑا ہی جان لیوا ہے صاحب، یہ اہم ہونے کا وہم ہونا’۔
خیال رہے کہ 2022 میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔