ن لیگ کے سابق رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی میں شامل ہونے کی خبر درست نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خبر شائع ہوئی کہ میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ، فی الحال میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی ہے، ابھی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ مفتاح اسماعیل سے معاملات طے پانے والے ہیں، مفتاح اسماعیل جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔