جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کےلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں جماعتوں کے وفد بھی شریک ہیں،جے یو آئی کے وفد میں مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، مولانا محمد امجد خان، مولانا محمود میاں ،انجینئر ضیاء الرحمن، حافظ نصیر احمد احرار اور حافظ غضنفر عزیز بھی شامل ہیں۔
ن لیگی وفد میں مریم نواز، شہبازشریف ، اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر شامل ہیں،ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سمیت دونوں جماعتیں کی سیاسی حکمت عملی پر غوروخوض ہوگا۔
ملاقات کے دوران ن لیگ اور جےیوآئی کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق فارمولہ پر غور کیا جائےگا جبکہ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹیاں بھی بنانے سے متعلق غورہوگا۔