فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے جماعت نہم اور دہم کے دوسرے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
جماعت نہم کا مجموعی کامیابی کا تناسب 76.99 فیصد اور جماعت دہم 65.91 فیصد رہا، پیر کو چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سال2023 کے دوسرے سالانہ امتحان میں حصہ لینے والے نہم کلاس ریگولر انرولمنٹ 64401، کامیاب 50463, کامیابی کا تناسب 79.65 فیصد رہا۔
سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 5196 جبکہ 2313سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 44.57 فیصد رہا۔ بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس نہم 69697 تھی جس میں 52776 بچے کامیاب ہوئے۔
مجموعی کامیابی کا تناسب 76.99 فیصد رہا۔ اسی طرح جماعت دہم سال2023 کے دوسرے سالانہ امتحان میں حصہ لینے والے دہم کلاس ریگولر انرولمنٹ 436، کامیاب 344، کامیابی کا تناسب 81.13 فیصد رہا۔سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 13363 جبکہ 8271سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 65.40 فیصد رہا۔
بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس دہم 13799 تھی جس میں 8615 بچے کامیاب ہوئے۔ مجموعی کامیابی کا تناسب %65.91 رہا۔
بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیاہے جبکہ سٹوڈنٹس 5050 پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔