واشنگٹن: امریکا میں ایک شہری نے 1 ارب سے زائد لاٹری جیتنے کے بعد اپنی بیٹی کی ماں پر مقدمہ دائر کردیا کہ اس نے یہ خبر اپنے والدین کو کیوں بتائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں لاٹری کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا انعام جیتنے والے شہری نے اپنی بیٹی کی ماں سارا اسمتھ، جس نے رازداری معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود اپنے والدین کو لاٹری جیتنے کی خبر سے آگاہ کیا، پر مقدمہ دائر کیا کہ اس نے غیر انکشافی معاہدے (این ڈی اے) پر دستخط کرنے کے باوجود راز کو افشا کیا۔
نامعلوم شہری، جس نے واضح وجوہات کی بناء پر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے، دعویٰ کرتا ہے کہ سارہ اسمتھ ان چند لوگوں میں سے ایک تھی جنہیں لاٹری جیتنے کے بارے میں علم تھا۔ اس سے غیر انکشافی معاہدے (این ڈی اے) پر دستخط کروائے گئے تھے تاکہ اسے 10 سال تک یہ راز افشا کرنے سے روکا جا سکے۔