برطانوی شہری بنیامین نیدھم اسرائیلی فوج کی جانب سے لڑتے ہوئے غزہ میں مارا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سال کا بنیامین 8 سال کا تھا جب وہ برطانیہ سے اسرائیل منتقل ہوا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس کے مطابق بنیامین نیدھم اتوار کو مارا گیا تھا اور اس کی موت کے بعد اسے سارجنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔
دوسری جانب لیبرپارٹی کے رکن جیریمی کوربن نے پارلیمنٹ میں سوال کیا کہ کیا برطانوی فوجی بھی غزہ میں موجود ہیں؟ جس پر برطانوی وزیر نے جواب دینے سے انکار کردیا۔
اس کے علاوہ القسام بریگیڈ نے کہاکہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 28 گاڑیوں کو تباہ کیا، جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ جنوبی غزہ میں زمینی کارروائی سے حماس کو نشانہ بنایا جاسکے گا، حماس جان بوجھ کر اپنے آپ کو عام شہریوں میں شامل کرتی ہے تاکہ غزہ کے لوگ حماس کے مظالم کا خمیازہ بھگتیں۔