لاہور: ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ کو رہائی کے احکامات کے باوجود نظربند کیے جانے پر پنجاب کابینہ سے وجوہات طلب کرلیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ کابینہ نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی برقرار رکھی ہے۔ اس بیان پر عدالت نے کابینہ کی جانب سے خدیجہ شاہ کی نظر بندی برقرار رکھنے کی وجوہات پر کل رپورٹ طلب کرلی۔