آندھرا پردیش :طوفان نے جنوبی بھارت میں تباہی مچادی،آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ایک بچے سمیت کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے،ایمر جنسی نافذ کردی۔ اس طوفان کو مشاہانگ کا نام دیاگیا ہے۔ اس سائیکلون طوفان کی وجہ سے جنوبی بھار ت میں شدید بارشیں ہورہی ہیں۔
آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب بپتلا میں 100 کلومیٹر کی ہوائیں چل رہی ہیں ، ا س حوالے سے بھارتی میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی ایمرجنسی کی اطلاع دی ہیں اور ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے۔ ریاست تامل ناڈو کے چیف منسٹر ایم کے سٹالن کاکہنا ہےکہ ریاست نے قریبی علاقوں کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر خالی کرالیا ہے تاکہ کسی بھی خطرناک صورتحال سےنمٹا جاسکے اور جانی نقصان سے بچا جاسکے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لینڈ فال سے پہلے تامل ناڈو میں چنائی میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔صنعتی آپریشنز، ٹرانسپورٹ سروسز، کاروبار اور سکولوں نے طوفان کی متوقع شدت کے بارے میں حکام کی وارننگ پر عمل کرتے ہوئے اپنا کام معطل کر دیا ہے اور سیلاب کی وجہ سے چنائی ہوائی اڈے کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
فاقی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں امدادی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور مزید ضرورت کے مطابق متحرک ہونے کے لیے تیار”ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار تھی۔