لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے حافظ فرحت، مراد سعید، اعظم خان، حامد رضا اور امتیاز شیخ سمیت دیگر کے وارنٹ جاری کیے۔
پولیس کا موقف تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیےکوشش کی، ملزمان نے خودکو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔