مختلف وجوہات کی بناء پر شہ سرخیوں میں رہنے والی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے جمعرات کو ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کیا تاہم اس اقدام کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔
ٹک ٹاکر کی حالیہ پوسٹ سیاست میں ان کی دلچسپی کی نشاندہی کرتی ہے جس میں انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کا نام رکھنے کے لیے تجاویز طلب کی تھیں۔
حریم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ بغیر کسی پیشگی وارنٹ کے معطل کیا گیا ہے۔