قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں ’’خطرناک بالر‘‘ قرار دیدیا۔
ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی میں دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔
آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں شاہین کو بالنگ کرنے کا مزہ آئے گا، وہ کسی بھی بیٹر کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، خوش قسمت ہوں کہ آسٹریلیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کرکٹ کھیلی۔
سابق کپتان نے شین وارن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار کرکٹر اور فائٹر تھے، ان سے متعدد بار بالنگ ٹپس لیں۔