پنجاب میں بڑھتی ہوئی دھند کی وجہ سے ایم-1، ایم-2، ایم-3 کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 1 رشکئی سے پشاور تک شدید دھند کی وجہ سے بند کی گئی تھی۔ دھند میں کمی کے بعد اسلام آباد تا پشاور ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ موٹروے ایم 4 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر، موٹروے ایم 5 رحیم یار خان سے روہڑی تک بھی کھول دی گئی ہے۔ حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم ٹو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کا پانچواں نمبر ہے۔