لاہور: پاکستان نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
قومی شاہینوں نے واکا گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی جس میں فزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی گئی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا، پرتھ میں ہمیشہ فاسٹ بولرز نے بیٹرز پر برتری ثابت کی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی تین میچوں کی سیریز کو بینو قادر ٹرافی کے نام دیا گیا ہے۔