شہر قائد میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ، فی کلو قیمت 140 روپے ہو گئی ۔
کراچی میں صرف 3 روز میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 12 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے، ریٹیل مارکیٹ میں چینی 140 وپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔
ہول سیل ٹریڈر کے مطابق چینی کی 100 کلو کی بوری 13200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، رواں ماہ کے 8 کاروباری روز میں چینی کے ہول سیل قیمت میں مجموعی طور پر 16 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
ہول سیل ٹریڈر کے مطابق شوگر ملز مالکان نے چینی کی سپلائی کم کر دی ہے ، چینی کی برآمد کی خبروں سے بھی قیمت میں اضافہ ہوا۔