دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر پھر سستا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی
جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 283 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 283روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو نے کے بعد 283 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
خیال ہےکہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 3 پیسےمہنگا ہونے کےبعد 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا ۔