پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان نے پارٹی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین شپ کیلئے مجھے کہا گیا تھا لیکن میں نے منع کردیا، میں نے واضح کیا کہ چیئرمین کا عہدہ کسی نوجوان کو دیا جائے جوبھاگ دوڑ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانا چاہتا ہے توپہلاامتحان انتخابی نشان کا ہے، الیکشن کمیشن بلے کے انتخابی نشان سے محروم کرتا ہے تویہ شفاف انتخابات نہیں ہوں گے۔حامد خان نے مزید کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کیلئے وکلا نے قربانی دی، انہیں ٹکٹ دیں گے، زیادتی برداشت کرنے اور مشکل صورتحال سے دوچار پرانے ورکرزکو ٹکٹ دیے جائیں گے۔