بیجنگ: جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے، ان میں ایک عرصہ گزر جانے کے بعد کینسر کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوجاتا ہے جو ناشتہ باقاعدگی سے کھاتے ہیں۔
چین میں محققین کی جانب سے کیے گئے ایک مطالعے میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ روزانہ ناشتہ کرنے والوں کے مقابلے میں وہ لوگ جو ناشتہ نہیں کرتے تھے، ان میں غذائی نالی کے کینسر ، کولوریکٹل کینسر، جگر کے کینسر اور پتتاشی اور بائل ڈکٹ کینسر کا خطرہ زیادہ پایا گیا۔
علاوہ ازیں ناشتہ نہ کرنا گلوکوز میٹابولزم، دائمی سوزش، موٹاپا، دل کی بیماری کا بھی باعث بن سکتا ہے۔ محققین نے 63,000 بالغ افراد کے ناشتے کے معمولات اور معدے کے کینسر کے خطرے کے درمیان وابستگیوں کا جائزہ لیا جو بنیادی طور پر کینسر کے مریض نہیں تھے۔