جاپان کے ساحل پر سیکڑوں ٹن مردہ مچھلیاں مردہ پائی گئیں ہیں، وجہ اب تک معلوم نہ ہوسکی جبکہ ماہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق دسمبر کے آغاز میں ہی مختلف اقسام کی ہزاروں ٹن مردہ مچھلیاں جاپانی جزیرے ہوکائیدو کے ساحلی شہر ہاکوداتے میں بہہ کر پہنچ گئی تھیں۔ یہ مچھلیاں سمندر میں ایک کلو میٹر سے زائد علاقے پر پھیل گئی تھیں۔
صرف یہی نہیں جاپان میں ہی موجود ایک اور قصبے کے ساحل پر بھی رواں ہفتے 30 سے 40 ٹن مچھلیاں مردہ پائی گئیں۔ ساحل پر مچھلیوں کی بڑی تعداد کے باعث مقامی ماہی گیروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ماہرین کے مطابق اس طرح بڑے پیمانے پر مچھلیوں کی ہلاکت کی ایک بڑی وجہ پانی کے درجہ حرارت میں اچانک کمی ہوسکتی ہے۔ فی الحال مچھلیوں کے مردہ پائے جانے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
دوسری طرف غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوکو شیما جوہری پلانٹ سے پانی میں چھوڑی گئی تابکاری کے نتیجے میں یہ مچھلیاں مری ہیں۔