بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ترین ڈراما سیریل ’’سی آئی ڈی‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ ویشنوی دھنراج کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں، ویڈیو میں اداکارہ کو زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویشنوی دھنراج نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ “میں کاشمیرا پولیس اسٹیشن میں ہوں، مجھے مدد کی ضرورت ہے، میری فیملی نے مجھ پر بدترین تشدد کیا ہے، میرا چہرہ اور ہاتھ زخمی ہیں”۔
میں بتایا گیا کہ ویشنوی دھنراج کے اہلخانہ نے اُنہیں گھر میں یرغمال بنایا ہوا تھا، اہلخانہ نے اُن کا موبائل فون بھی اپنے قبضے میں لے لیا تھا، اداکارہ کو گھر سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں تھی۔
دوسری جانب ویشنوی دھنراج نے پولیس اسٹیشن آکر اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں بھی مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے مدد کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ ویشنوی دھنراج نے سال 2012 میں بھارتی اداکار نیتن سے شادی کی تھی، اداکارہ کی ازدواجی زندگی بھی کافی مشکلات کا شکار رہی اور ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ نیتن اُن پر تشدد کرتے تھے اور جب اُنہیں آخری بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو اتنی بری طرح مارا تھا کہ اُن کی ٹانگ سے خون بہنے لگ گیا تھا۔
ویشنوی کا کہنا تھا کہ اس تشدد کے بعد، وہ اپنے گھر سے بھاگ گئی تھیں اور پھر اُنہوں نے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا، بالآخر سال 2016 میں وہ نیتن سے طلاق لینے میں کامیاب ہوئیں۔