کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر ہوگئے۔
کویتی میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے 83 سالہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو نیا امیر مقررکیا ہے۔
کویتی کابینہ نے شیخ نواف شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے 40 دن سوگ کا بھی اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ ملک کے تمام سرکاری ادارے تین دن تک بند رہیں گے۔