پرتھ: سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ورلڈریکارڈ قائم کردیا۔
پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ورلڈریکارڈ قائم کردیا، وہ طویل طرز کی 146 سالہ تاریخ میں لگاتار 15 اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔
انھوں نے انٹرنیشنل کیریئر کے آغاز سے اب تک ہر ٹیسٹ اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز ہی بنائے ہیں انھوں نے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران قائم کیا۔
اس سے قبل سعود شکیل نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے ابتدائی 7 ٹیسٹ کے دوران ہر میچ میں ففٹی اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔