راولپنڈی: فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور ہوگئی۔
جج اینٹی کرپشن علی نواز نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فواد چوہدری کو 2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اینٹی کرپشن نے دینہ جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے این او سی کے لیے بھاری رشوت کا الزام لگایا تھا۔