ملک بھر میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ایک ہفتے میں یوریا کھاد کی 50 کلو بوری کی قیمت بڑھ کر 5 ہزار 550 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
حیدر آباد میں یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے، ایک ہفتے میں حیدرآباد میں یوریا کی بوری 651 روپے تک مہنگی ہوئی۔
حالیہ ہفتے لاڑکانہ میں یوریا کی 50 کلو بوری 154 روپے تک مزید مہنگی ہوئی۔ اسی طرح ملتان میں یوریا بیگ کی قیمت 100 روپے تک بڑھی۔
کوئٹہ میں یوریا بوری کی قیمت میں 598 روپے تک اضافہ ہوا۔