انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید 50 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے 71 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے احتتام پر ڈالر 283 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
جس کے انڈیکس 64 ہزار 98 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔