پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
صنم جاوید کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔ صنم جاوید مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے مدمقابل ہونگی۔ ان کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کر رہے ہیں۔
والد نے کہا کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی حاصل کروں گا، وہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی ، اس کے علاوہ وہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات جمع کروائیں گی۔