میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی بالرز نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بالرز نے کھیل کے دوسرے روز شاندار کم بیک کیا اور آسٹریلوی ٹیم کو محض 131 کے اضافے کے بعد پویلین بھیج دیا، اس دوران بالرز نے 7 وکٹیں لیں۔
میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی بالرز نے بدقسمتی سے ایکسٹراز کی صورت میں مجموعی طور پر پہلی اننگز میں کینگروز کو 52 اضافی رنز فراہم کیے، جو تاریخی گراؤنڈ پر ایک اننگز میں ریکارڈ ہے۔
اوپنر امام الحق 10 جبکہ کپتان مسعود اور عبداللہ شفیق بالترتیب 44 اور 62 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان 360 رنز سے شکست دی تھی اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔