لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔
عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض شہری محمد ایاز کی جانب سے کیا گیا ہے۔
شہری کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروادی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی ہے۔
شہری کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 دسمبر کو ہوگی۔