ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کرسمس کی تقریب میں کیک کاٹنے پر مشکل میں آ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رنبیرکپور کو اپنی اہلیہ اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت خاندان والوں کے ساتھ کرسمس کی تقریب مناتے دیکھے جا سکتا ہے۔ رنبیرکپور کیک کاٹنے سے قبل اس پرشراب ڈلواتے ہیں اور پھر لائٹر سے آگ لگاتے ہیں جس پر شعلہ بھڑکتا ہے۔
شعلہ بھڑکنے پر رنبیر کپور کو ہندوؤں کا مذہبی نعرہ لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ممبئی کے رہائشی نے اداکار کے خلاف تھانے میں شکایت درج کروا دی۔