عالمی جریدے نے دنیا کے 10 امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں دنیا کی امیرترین شخصیات کی دولت کے انبارمیں مزید مجموعی طور پر 500 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
2023 میں دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک رہے۔ مزید 80 ارب ڈالراضافے کے ساتھ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 254 اعشاریہ 9 ارب ڈالرتک پہنچ گئی۔
فیس بک کے سربراپ مارک زکربرگ دوسرے نمبر پر رہے۔ جن کے اکاؤنٹ میں مزید 75 ارب ڈالرکی ریل پیل ہوئی اور مجموعی اثاثے 118 اعشاریہ 6 ارب ڈالر ہو گئے۔
امیزون کے مالک جیف بزوزکے اثاثوں میں مزید 65 ارب ڈالرکا اضافہ دیکھا گیا۔ وہ دنیا کی تیسری امیرترین شخصیت ہیں۔