اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلے کا انتخابی نشان بحال کرنے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے پر مشاورت کے بعد قانونی ماہرین سے مشاورت کی جو مکمل ہوگئی۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی۔
درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے خصوصی دو رکنی بینچ بنا کر جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔