محکمہ سکول ایجوکیشن موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا تاحال فیصلہ نہ کر سکا۔
موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن میں ہونے والا اجلاس بے نتیجہ رہا۔
چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ حکومت کرے گی، محکمہ سکول ایجوکیشن چھٹیوں میں اضافے کے حق میں نہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سموگ کی وجہ سے پہلے ہی تعلیمی اداروں میں زیادہ چھٹیاں ہو چکی ہیں حتمی فیصلہ پیر تک ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے بھی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن نے غیر رسمی سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چھٹیاں یکم جنوری سے شروع ہونگی اور 10جنوری تک جاری رہیں گی۔