پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکپتن میں 5 سالہ بچی عدن فاطمہ کی گمشدگی کا معمہ 21 ماہ بعد حل ہو گیا، قاتل اس کا پڑوسی نکلا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکپتن میں معمولی رنجش پر پڑوسی نے معصوم کلی کو کچل دیا۔ ملزم نے تلخ کلامی کی رنجش پر پڑوسی کی بیٹی کو اغوا کیا، قتل کر کے لاش کو نہر میں پھینک دیا۔
بتایا گیا ہے کہ ننھی بچی کے اغوا کا مقدمہ 21 ماہ قبل ملکہ ہانس کے تھانہ میں درج ہوا تھا، پولیس نے اغوا کا کوئی سرا نہ ملنے پر شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔