لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 86 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 5 فیصد سے زائد گر گئیں اور برینٹ خام تیل 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آ گیا۔ 18 ستمبر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل پر تھا۔
ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہو کر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق تیل قیمت میں کمی کا رحجان جاری رہا تو پاکستان میں بھی تیل کی قیمت کم ہوجائے گی۔