ورلڈکپ میں پاکستان کے نیدر لینڈ کےخلاف پہلے میچ پر فرانسیسی سفیر نے قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سفارتکاروں کے سر پر بھی کرکٹ کا جنون سوار ہے۔ فرانسیسی سفیر نے ہاتھ میں بلا پکڑکر پیغام ریکارڈ کرایا ۔ فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان آج نیدر لینڈ کے ساتھ میچ سے ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز کرنے جارہا ہے۔ اگلے چند ہفتے بہت دلچسپ ہوں گے۔
فرانسنی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ٹیموں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں جو اس ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ سب کیلئے نیک اور اچھی تمنائیں ہیں، یہ جشن ہے کرکٹ کا۔